کے الیکٹرک کے ٹیرف میں 5 روپے 49 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان

کے الیکٹرک نے نیپرا کو سمری بھجوا دی ہے، جس پر 3 جنوری 2022 کو سماعت ہوگی


ویب ڈیسک December 23, 2021
کے الیکٹرک نے نیپرا کو سمری بھجوا دی ہے، جس پر 3 جنوری 2022 کو سماعت ہوگی۔ فوٹو:فائل

NEW YORK: کے الیکٹرک کے ٹیرف میں 5 روپے 49 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے شہریوں کے لیے بری خبر ہے، کیوں کہ کے الیکٹرک کے ٹیرف میں 5 روپے 49 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے، اس حوالے سے کے الیکٹرک نے نیپرا کو سمری بھجوا دی ہے۔ نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر 3 جنوری 2022 کو سماعت کرے گا۔

کے الیکٹرک کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں نومبر کے لیے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 31 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی گئی ہے، اور سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 5 روپے 18 پیسے فی یونٹ اضافے کی سفارش کی گئی ہے، جب کہ جولائی سے ستمبر تک کی سہہ ماہی کے لیے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مانگا گیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں