
پی سی بی کے مطابق ٹیسٹ اوپنر نے جمعرات کی صبح بلا تکلیف ہلکی چہل قدمی کی، اسپتال میں عابد علی کی بحالی صحت کا عمل جاری رہے گا، مزید اگلے چند روز اسپتال میں زیر علاج رکھنے کے بعد عابد علی کو ڈسچارج کر دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ قائد اعظم ٹرافی کے میچ میں دوران بیٹنگ عابد علی کو طبعیت خراب ہوجانے پر اسپتال پہنچایا گیا تھا، جہاں ایکیوٹ کرونری سینڈروم کی تشخیص کے بعد عابد علی کے دو اسٹنٹ ڈالے گئے ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔