ہندوؤں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے پر سنی لیون مشکل میں پھنس گئیں
ہندوؤں نے سنی لیون سے معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کیا ہے
کراچی:
بھارتی ایکٹریس سنی لیون پر فلمائے گائے ہندو دیوی پر مبنی گانے نے ہندوؤں کو مشتعل کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکارہ کنیکا کپور نے اپنا نیا گانا لانچ کیا ہے جس کا نام مدھوبن ہے اور اس کی ویڈیو میں بالی وُڈ اداکارہ سنی لیون نے کام کیا ہے لیکن اس گانے نے بھارتیوں میں غصے کی لہر دوڑادی ہے۔
ثاقب توشی نے اس گانے کو کمپوز کیا ہے لیکن ریلیز کے 24 گھنٹے کے اندر اندر اس گانے پر تنقیدوں کی بوچھاڑ ہوگئی۔ گانے میں ہندو دیوی رادھا کی بےعزتی کی گئی ہے۔
ہندوؤں کا کہنا ہے اس گانے نے ہمارے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے کیونکہ رادھا بھگوان کی سچی پجاری تھی جسے گانے میں ڈانسر کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ عوام نے سنی لیون اور گلوکارہ سے معافی مانگنے کا بھی مطالبہ کیا۔