اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک بار پھر 180 روپے کی سطح پر
انٹربینک میں ڈالر کی قدر اتار چڑھاؤ کے بعد 178.12 روپے پر بند ہوئی
BARCELONA:
اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک بار پھر 180 روپے کی سطح پر آگیا۔
مارکیٹ اطلاعات کے مطابق درآمدی شعبوں میں ڈیمانڈ برقرار رہنے سے جمعرات کو انٹربینک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے باوجود ڈالر کی اڑان رک گئی تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ کر دوبارہ 180 روپے کی سطح پر آگئی۔
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتار چڑھاؤ کے بعد 2 پیسے کی کمی سے 178.12 روپے پر بند ہوئی جبکہ اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 10 پیسے کے اضافے سے 180 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔