ٹیکسلا میں والدہ پر تشدد کرنے والا ناخلف بیٹا گرفتار

جھگڑے کے دوران بیٹے نے میرے چہرے کو اپنے ناخنوں سے زخمی کردیا، والدہ


ویب ڈیسک December 23, 2021
جھگڑے کے دوران بیٹے نے میرے چہرے کو اپنے ناخنوں سے زخمی کردیا، والدہ - فوٹو:ایکسپریس نیوز

RAWALPINDI: پولیس نے لڑائی جھگڑے کے دوران اپنی والدہ پر تشدد کرنے والے ناخلف بیٹے کو گرفتار کرلیا۔

والدہ نے پولیس کو دیے گئے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ میرا بڑا بیٹا دل تاج گھر آیا اور کسی بات پر لڑائی جھگڑے کے دوران میرے چہرے کو اپنے ناخنوں سے زخمی کردیا۔

ٹیکسلا پولیس نے خاتون کی درخواست پر والدین تحفظ آرڈیننس کے تحت فوری مقدمہ درج کیا۔ ایس ایچ او ٹیکسلا اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم سید دل تاج کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ رشتوں کا تقدس پامال کرنے اور خاتون پر بہیمانہ تشدد کرنے والے ملزم کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائےگا، ماں جیسی عظیم ہستی پر تشدد ناقابل تصور اور افسوس ناک امر ہے، ملزم کسی رعایت کا مستحق نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔