یتیم بچی کو بلیک میل اور قتل کرنے کے الزام میں 4 بھائی سمیت 5 گرفتار

تعلقات ظاہر ہونے کے خدشے پر گلا گھونٹ دیا گیا اور نعش کمبل میں لپیٹ کر گھر کے کمرے میں بستر کے نیچے چھپا دی


ویب ڈیسک December 24, 2021
[فائل-فوٹو]

KARACHI/LAHORE: راولپنڈی کے تھانہ صدرواہ کےعلاقہ میں 14 سالہ یتیم طالبہ کے ساتھ جنسی تعلق روا رکھنے کے بعد قتل کرنے پر 4 سگے بھائیوں سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یتیم طالبہ کو تعلقات ظاہر ہونے کے خدشے میں اغوا کرکے قتل کیا گیا جسکے بعد اس کی نعش کو ٹھکانے لگادیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملک آباد کی رہائشی بیوہ خاتون مسماہ نادیہ نے ماہ اکتوبر میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ انکی 14 سالہ بیٹی گھر سے لاپتہ ہوگئی ہے۔ ٹیوشن سینٹر سمیت رشتہ داروں کے گھروں سے پوچھا لیکن نہیں ملی۔ موبائل فون بھی بند ملتا رہا جسکا ریکارڈ چیک کرایا تو آخری کال پڑوسی محمد الیاس کی نکلی۔

دریافت کرنے پر محمد الیاس نے لاعلمی کا اظہار کیا۔ پولیس نے ٹیکنالوجی و ہیومن انٹیلجنس کی بنیاد پر الیاس کے بھائیوں اور قریبی رشتہ داروں کو شامل تفتیش کیا تو ہوش روبا انکشافات سامنے آئے۔ سینئر پولیس آفیسرکا کہنا تھا کہ الیاس نامی ملزم بچی کے ساتھ تعلقات رکھنا چاہتا تھا جو انکاری رھی تاہم بلیک میل کرکے تعلقات استوار رکھے اور ایک دن تعلقات ظاہر ہونے کے خدشے پر اسکا گلا گھونٹ کر قتل کردیا اور نعش کمبل و کارپیٹ میں لپیٹ کر اپنے ہی گھر کے کمرے میں بسترکے نیچے چھپا دی۔

پولیس ملزم سے جرم اگلوانے میں ناکام رھی اور ملزم ریمانڈ مکمل ہونے پر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کردیا گیا جس نے وہاں سے بھائیوں رشتہ داروں کو نعش کے متعلق بتایا جنہوں نے موقع پاکر نعش کو کوہاٹ منتقل کرکے ٹھکانے لگا دیا جو کچھ دنوں بعد وہاں سے برآمد ہوئی. سی پی او راولپنڈی ساجد کیانی کا کہنا تھا کہ ناحق قتل میں ملوث ملزمان کو سزادلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ اسی مقدمے کا عدالت نے بھی نوٹس لے رکھا تھا اور فرائض میں سنگین نوعیت کی غفلت و لاپرواہی برتنے پر سابق ایس ایچ او چارج شیٹ ملازمت سے برطرف بھی کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں