کشمیری رہنما کی گرفتاری برطانوی موسیقار نے مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ ارے مودی، خرم کو تنہا چھوڑ دو۔


ویب ڈیسک December 23, 2021
برطانوی پارلیمنٹ کے ارکان نے ایک مرتبہ پھر بھارت پرخرم پرویز کی رہائی کیلئے زور دیا تھا—فائل فوٹو: اے ایف پی

SAN FRANCISCO: برطانوی موسیقار اور سابق راک بینڈ پنک فلائیڈ کے بانی رکن راجر واٹرس نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے کارکن خرم پرویز کی گرفتاری پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ 'ارے مودی، خرم کو تنہا چھوڑ دو!"۔

مزیدپڑھیں: برطانوی رکن پارلیمنٹ کا کشمیری رہنما خرم پرویز کی معلومات فراہم کرنے پرزور

برطانوی موسیقار نے سماجی کارکن خرم پرویز کی رہائی کا مطالبہ کرنے والے ایک اکاؤنٹ کے جواب میں کہا تھا۔



یہ پہلا موقع نہیں ہے جب راجر واٹرس نے بھارتی حکومت کو سماجی کارکنوں کے خلاف اقدامات پر للکارا ہے۔

اقوام متحدہ اور کئی سماجی حقوق کے علمبردار اداروں نے خرم پرویز کی گرفتاری پر تنقید کی ہے۔ اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ برائے انسانی حقوق میری لالر نے خرم پرویز کی گرفتاری کو 'پریشان کن' قرار دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیری رہنما خرم پرویز کودہلی کی تہاڑ جیل منتقل کردیا گیا

علاوہ ازیں برطانوی پارلیمنٹ کے ارکان نے ایک مرتبہ پھر بھارت پر زور دیا تھا کہ وہ زیر حراست مقبوضہ کشمیر کے انسانی حقوق کے کارکن خرم پرویز کے بارے میں معلومات فراہم کرے۔

رکن پارلیمنٹ برائے اولڈہم ایسٹ اور سیڈل ورتھ ڈیبی ابراہام ایف ایف پی ایچ نے برطانیہ میں بھارتی ہائی کمشنر کو لکھا کہا کہ انسانی حقوق کے کارکن کی اس وقت نئی دہلی میں قید ہونے کی اطلاع ہے۔

خرم پرویز کو نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے سری نگر سے گرفتار کرلیا تھا۔ بھارتی ادارے نے غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے ایکٹ کے تحت خرم پرویز حراست میں لیا، یہ ایکٹ مہینوں تک بغیر کسی الزام کے حراست کی اجازت دیتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں