پرکس آف بینگ وال فلاور کا رنگا رنگ پریمیئر

فلم "پرکس آف بینگ وال فلاور" تین ہائی اسکول نوجوانوں کی کہانی ہے جو اسکول سے گریجویشن تک کا سفرایک ساتھ طے کرتے ہیں


ویب ڈیسک September 11, 2012
فلم "پرکس آف بینگ وال فلاور" تین ہائی اسکول نوجوانوں کی کہانی ہے جو اسکول سے گریجویشن تک کا سفرایک ساتھ طے کرتے ہیں۔ فوٹو رائٹرز

ہیری پوٹر کی اسٹار ایما واٹسن کی فلم "پرکس آف بینگ وال فلاور" کا رنگا رنگ پریمیئر سجایا گیا، فلم 21 ستمبر کو ریلیز ہوگی۔

ہائی اسکول ڈرامہ پر مبنی فلم کے ریڈ کارپٹ پریمیئر میں ایما واٹسن چھائی رہیں، پریمیئر میں فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار لوگن لرمن اور عزرہ ملر نےبھی شرکت کی۔

فلم "پرکس آف بینگ وال فلاور" تین ہائی اسکول نوجوانوں کی کہانی ہے جو اسکول سے گریجویشن تک کا سفرایک ساتھ طے کرتے ہیں، ڈائریکٹر اسٹیفن چبوسکی کا کہنا ہے کہ فلم ہر طالب علم کی کہانی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں