مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی ریاستی دہشتگردی کشمیری نوجوان شہید

قابض بھارتی فورسزنے گھروں میں گھس کرخواتین اوربچوں کوہراساں کیا


ویب ڈیسک December 24, 2021
سرینگرمیں لوگوں کونمازجمعہ سے روکنے کے لئے مختلف سڑکیں بندکردی گئیں:فوٹو:فائل

مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے۔بھارتی فورسزکی فائرنگ سے ایک اورکشمیری نوجوان شہید ہوگیا۔

کشمیری میڈیا کے مطابق قابض بھارتی فوج نے اننت ناگ کا محاصرہ کرلیا۔ نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فورسزنے فائرنگ کرکے ایک نہتے کشمیری نوجوان کوشہید کردیا۔ بھارتی فوجی گھروں میں گھس گئے اورخواتین اوربچوں کوہراساں کیا۔ اننت ناگ اورقریبی علاقوں کا محاصرہ جاری ہے۔

سرینگرمیں لوگوں کوجامع مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی سے روکنے کےلئے بھارتی فورسز نے مختلف سڑکوں کی ناکہ بندی کردی۔ جامع مسجد اوراطراف کی سڑکوں کوخاردارتارلگا کربند کردیا گیا ہے اوراضافی فورسزتعینات کردی گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں