جنوبی کوریا کی سابق صدرکی22سال قید کی سزا معاف

سابق صدرکو کرپشن، رشوت خوری اوراختیارات کے ناجائزاستعمال پرسزا ہوئی تھی


ویب ڈیسک December 24, 2021
جنوبی کوریا کی سابق صدرکی سزا خراب صحت کی وجہ سے معاف کی گئی:فوٹو:فائل

ISLAMABAD: جنوبی کوریا نے کرپشن کے جرم میں 22سال قید کی سزا کاٹنے والی سابق صدرپارک گن ہے کومعافی دینے کا اعلان کیا ہے۔

جنوبی کوریا کے میڈیا کے مطابق69 سال کی سابق صدرپارک گن ہے کومواخذے کے بعد2018میں کرپشن، رشوت خوری اوراختیارات کے ناجائزاستعمال کے جرم میں 22 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

سابق صدر جنوبی کوریا کی پہلی منتخب رہنما ہیں جن کوعہدے سے ہٹایا گیا تھا۔ سابق صدرکی سزا خراب صحت کی بنیاد پرمعاف کی گئی ہے۔ اس سے قبل صدرمون جی ان نے کرپشن کے جرم میں قید کاٹتی سابق صدرکی سزا معاف نہ کرنے کااعلان کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں