الیکشن کمشنر آفس پر دھاوا بولنے پر ایم پی اے نثار مہمند کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر قبائلی ضلع مہمند نے ڈی پی او کے نام خط لکھ دیا۔


ویب ڈیسک December 24, 2021
ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر قبائلی ضلع مہمند نے ڈی پی او کے نام خط لکھ دیا۔

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر آفس پر دھاوا بولنے اور عملے کو ہراساں کرنے پر ممبر خیبرپختونخوا اسمبلی نثار مہمند کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی سفارش کردی گئی۔

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر آفس پر ممبر خیبرپختونخوا اسمبلی نثار مہمند کے دھاوے کے خلاف ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر قبائلی ضلع مہمند نے ڈی پی او کے نام خط لکھ دیا۔

خط میں ممبر صوبائی اسمبلی نثار مہمند کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا کہ نثار مہمند نے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کے دفتر میں عملے کو ہراساں کیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

خط میں کہا گیا نثار مہمند نے اپنے ورکرز کو تشدد کے لیے اشتعال دلایا اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر دفتر پر ایک ہی دن میں دو مرتبہ دھاوا بولا۔

خط میں مزید کہا گیا کہ سرکاری امور میں مداخلت، سٹاف کو ہراساں اور دفتر کی پراپرٹی کو نقصان پہنچانے پر ایف آئی آر درج کی جائے۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن نے آئی جی خیبر پختون خوا سے فوری رابطہ کرکے ذمہ داروں کی خلاف سخت اور فوری کارروائی کی ہدایت کی۔ آئی جی خیبر پختون خوا نے ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لانے کی یقین دہانی کرائی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں