میشا شفیع کیخلاف مقدمے کے اخراج کیلئے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ

میشا شفیع نے ایف آئی اے میں درج مقدمے کے اخراج کے لیے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کررکھی ہے

گزشتہ پیشی پر میشا شفیع کے وکلا نے اپنے دلائل مکمل کرلیے تھے، فوٹوفائل

کراچی:
ہائیکورٹ نے گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف درج مقدمے کے اخراج کے لیے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے میشا شفیع سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے میشا شفیع سمیت دیگر ملزمان کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

میشا شفیع نے ایف آئی اے میں درج مقدمے کے اخراج کے لیے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کررکھی ہے۔ درخواست میں موقف تھا کہ ایف آئی اے نے میشا شفیع سمیت دیگر کے خلاف غیر قانونی طور پر مقدمہ درج کیا۔


میشا شفیع کو سنے بغیر مقدمہ درج کیا گیا عدالت سے استدعا کی گئی تھی عدالت میشا شفیع سمیت دیگر کے خلاف درج مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے۔

گلوکار علی ظفر کے وکلا کے دلائل آج مکمل ہوگئے تھے جبکہ گزشتہ پیشی پر میشا شفیع کے وکلا نے اپنے دلائل مکمل کرلیے تھے۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے نے علی ظفر کی درخواست پر میشا شفیع سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔
Load Next Story