بھارت میں اومیکرون کا پھیلاؤ2 ریاستوں میں رات کا کرفیونافذ

کرفیو رات 11 بجے سے صبح 5 بجے تک نافذ رہے گا


ویب ڈیسک December 24, 2021
رات کا کرفیونافذ کرنے کا مقصد کوامیکرون کا پھیلاؤ روکنا ہے:فوٹو:فائل

MUZAFFARGARH: بھارت میں اومیکرون کا پھیلاؤ روکنے کے لئے 2ریاستوں میں رات کو کرفیولگانے کااعلان کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اومیکرون کیسز میں اضافے کوروکنے کے لئے اترپردیش اورمدھیہ پردیش ریاستوں میں رات کا کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ کرفیو رات 11 بجے سے صبح 5بجے تک رہے گا۔

بھارت میں کورونا وائرس کی پابندیوں کومزید سخت کردیا گیا ہے۔عوام کوپبلک مقامات پرماسک پہننے اورسماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی۔ شادیوں میں 200 سے زیادہ افراد کی شرکت پرپابندی ہوگی۔

بھارت میں اب تک امیکرون کے 358کیسز سامنے آچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |