بھارتی انکم ٹیکس کا چھاپہ تاجرسے150کروڑ روپے سے زائد برآمد

تاجرکے گھروں اوردفاترمیں انکم ٹیکس حکام کی کارروائی 2 روز سے جاری ہے


ویب ڈیسک December 24, 2021
چھاپوں میں بڑی تعداد میں زیور اورقیمتی اشیا بھی برآمد کی گئیں:فوٹو:انٹرنیٹ

لاہور: بھارت میں انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے چھاپے میں تاجرکے گھرسے 150کروڑ روپے سے زائد برآمد کر لئے گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے کان پورکے تاجرکے ممبئی، گجرات اورکان پورکی رہائش گاہوں اوردفاترمیں بیک وقت چھاپے مارکر150کروڑروپے سے زائد کیش برآمد کرلیا۔ کیش کے ساتھ بڑی تعداد میں زیورات اورقیمتی اشیا بھی ضبط کی گئی ہیں۔

بھارتی ٹیکس حکام کا کہنا ہے کہ تاجرسے برآمد ہونے والی نقدی کی گنتی جاری ہے۔ انکم ٹیکس حکام کی کارروائی کل شروع ہوئی تھی جوتاحال جاری ہے۔

بھارتی تاجرپیوش جین کا پرفیوم کا کاروبار ہے اوروہ متعدد سیاسی شخصیات کے قریب سمجھے جاتے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ چھاپہ مکمل ہونے کے بعد مزید کارروائی کی جائیگی۔

بھارت میں انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے ٹیکس نہ دینے والوں اورمشکوک لین دین میں ملوث افراد کیخلاف مہم شروع کررکھی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |