قائد اعظم ٹرافی بائیو سیکورببل میں موجود کرکٹرزکی ایس اوپیز کی خلاف ورزی

کھلاڑیوں نے مداحوں کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں


Sports Reporter December 24, 2021
توجہ دلانے پرکرکٹرز کوالگ مقام پربٹھایا گیا۔ فوٹو: اے پی پی

اسلام آباد: قائد اعظم ٹرافی کے فائنل میں پہنچنے والی ٹیم کے بائیوسیکورببل میں موجود کھلاڑیوں نے ایس اوپیز کی دھجیاں بکھیردیں۔

قائد اعظم ٹرافی کے فائنل میں پہنچنے والی ٹیم کے کھلاڑیوں ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سپرہائی وے پرقائم ریسٹورنٹ میں افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ کرکٹرز مداحوں کے ساتھ سیلفیاں بھی بنواتے رہے۔

بائیوسیکورببل توڑنے والوں میں فخرزمان،ساجد خان، افتخاراحمد، عمران خان سینئر، آصف آفریدی اورصاحبزادہ فرحان شامل تھے۔

ریسٹورنٹ میں موجود شہریوں کی جانب سے کرکٹرز کی ایس اوپیز کی خلاف ورزیوں کی طرف توجہ دلانے کے بعد انہیں الگ مقام پربٹھا دیا گیا۔

پی سی بی نے کرکٹرز کی سرگرمیوں کے حوالے سے معلومات جمع کرنا شروع کردی ہیں۔

قائد اعظم ٹرافی کے فائنل میں پہنچنے والی دونوں ٹیموں کی جانب سے قواعد کی خلاف ورزیوں کی اطلاعات ہیں۔

ملک کے سب سے بڑے قومی ایونٹ قائد اعظم ٹرافی کا فائنل خیر پختونخوا اور ناردرن کے درمیان ہفتے کو نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔