حالیہ ہفتے کے دوران 23 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ادارہ شماریات

ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کا رجحان برقرار ہے


ویب ڈیسک December 24, 2021
ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کا رجحان برقرار ہے - فوٹو:فائل

ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کا رجحان برقرار ہے۔ حالیہ ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.40 فیصد اضافہ سے مہنگائی کی شرح 19.83 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران 23 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور ٹماٹر، ایل پی جی، لکڑی مہنگی ہوگئی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 118 روپے 3 پیسے مہنگا ہوا جس کے بعد قیمت 2345 سے بڑھ کر 2463 ہوگئی ہے۔ ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر فی کلو 5 روپے 42 پیسے مہنگے ہوگئے۔

رواں ہفتے چینی کی فی کلو قیمت میں 1 روپے 32 پیسے کا اضافہ ہوا، ایک ہفتے کے دوران انڈوں کی فی درجن قیمت میں 5 روہے 3 پیسے کا اضافہ، رواں ہفتے دال ماش کی فی کلو قیمت میں 3 روپے47 پیسے کا اضافہ، لکڑی کی فی من قیمت میں 3 روپے 43 پیسے کا اضافہ ہوا۔

حالیہ ہفتے صرف 5 اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ آلو 2 روپے 5 پیسے فی کلو سستے ہوئے، پیاز، گڑ اور آٹے کی قیمتوں میں معمولی کمی ہوئی جبکہ چاول، کوکنگ آئل سمیت 23 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |