
کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نے ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کے گرفتاری کے بعد شہر میں ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔
مزیدپڑھیں: ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی اور دیگر کے خلاف 40 مقدمات واپس لینے کا فیصلہ
پراسیکیوشن ٹی ایل پی کے 15 کارکنان پر جرم ثابت کرنے میں ناکام رہی جس کے بعد عدالت نے ڈاکٹر مسعود اور بلال سمیت 15 ملزمان کو بری کردیا۔
عدالت نے فیصلے میں کہا کہ استغاثہ ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد پیش نہیں کرسکا۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ ملزمان کسی اور مقدمہ میں نامزد نہیں تو رہا کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: سربراہ ٹی ایل پی سعد رضوی کو رہا کردیا گیا
ملزمان کے وکیل عابد زمان ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ استغاثہ کی جانب سے جو الزامات لگائے وہ بے بنیاد ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان کو نیو کراچی پولیس نے 12 اپریل 2021 کو گرفتار کیا تھا، ملزمان سعد رضوی کی گرفتاری کے بعد نیو کراچی میں ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کررہے تھے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔