کرپشن سے پاک معاشرے اورغریب کی مدد کرنے والے نظام کیلیے کوشاں ہیں وزیراعظم

آئیں ہم ذات،مسلک، عقیدے کی بنیاد پر اپنے بننے والے اختلافات کو ختم کرکے متحد ہوکر کام کریں، وزیراعظم


ویب ڈیسک December 25, 2021
اللہ تعالیٰ روئےزمین کی مضبوط ترین قوم بننےکی طاقت اوراتحادعطافرمائے،وزیراعظم فوٹو:فائل

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت کرپشن سے پاک معاشرے،غریب کی مدد کرنے والے نظام کیلیے کوشاں ہے۔

قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے عظیم رہنما قائداعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش منا رہے ہیں، فخر کی بات ہے کہ ہم ایک آزاد پاکستان میں پیدا ہوئے، قائداعظم کی جدوجہد کے بغیر آزاد پاکستان ہمارا مقدر نہیں بن سکتا تھا، محمد علی جناح نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے علیحدہ وطن کی اہمیت کا احساس کیا، قائد اعظم کا چیلنجز کے باوجود قوم کو متحد کرنے کا عزم ان کی ثابت قدمی سے ہی ممکن ہوا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت کرپشن سے پاک معاشرے اور غریب کی مدد کرنے والے نظام کے لیے کوشاں ہے، آئیں ہم ذات، مسلک اور عقیدے کی بنیاد پر اپنے اختلافات کو ختم کر کےمتحد ہو کر کام کریں، اللہ تعالیٰ روئے زمین کی مضبوط ترین قوم بننے کی طاقت اور اتحاد عطا فرمائے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں