وزیراعظم نے تحریک انصاف کی نئی تنظیم کا اعلان کردیا

اسد عمر تحریک انصاف کے نئے سیکرٹری جنرل ہوں گے


ویب ڈیسک December 25, 2021
اسد عمر تحریک انصاف کے نئے سیکرٹری جنرل ہوں گے

LONDON: وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کی نئی تنظیم کا اعلان کردیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ پارٹی تنظیموں کی تحلیل کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے تحریک انصاف کی نئی تنظیم کا اعلان کیا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اسد عمر تحریک انصاف کے نئے سیکرٹری جنرل ہوں گے، پرویز خٹک خیبر پختونخواہ، علی زیدی سندھ، قاسم سوری بلوچستان، شفقت محمود پنجاب اور خسرو بختیار جنوبی پنجاب کے صدور ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بلدیاتی الیکشن میں شکست؛ وزیراعظم نے پی ٹی آئی کی تمام تنظیمیں تحلیل کردیں

فواد چوہدری نے مزید بتایا کہ چیئرمین تحریک انصاف جناب عمران خان نے عامر محمود کیانی کو پارٹی کا ایڈیشنل سیکرٹری جنرل نامزد کیا ہے۔

وزیراعظم کا تمام صوبوں میں بلدیاتی انتخابات میں سخت محنت کا حکم

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کے پی بلدیاتی انتخابات میں شکست پر تمام ارکان قومی اسمبلی، صوبائی اسمبلی اور کور کمیٹی ممبران کو سخت ہدایات جاری کی ہیں کہ تمام پی ٹی آئی رہنما بھرپور محنت کریں، پنجاب سمیت تمام صوبوں میں بلدیاتی انتخابات میں سخت محنت کی جائے۔

 

وزیراعظم نے اپنے آبائی حلقے سمیت تمام اضلاع کے رہنماؤں اور ارکان کو متحرک ہونے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ پی ٹی آئی ارکان کو تحصیل سطح سے ضلع اور ڈویژنل سطح تک سخت احکامات دیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں شکست پر گزشتہ روز پی ٹی آئی کی تمام تنظیمیں تحلیل کرکے ایک نئی 21 رکنی آئینی کمیٹی تشکیل دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |