اومیکرون کرسمس اور سالانہ تعطیلات پر 2 ہزار سے زائد عالمی پروازیں منسوخ

5 ہزار 118 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں، کرسمس اور سالانہ تعطیلات پر لاکھوں غیرملکی اپنے گھروں کو نہیں جاسکے


ویب ڈیسک December 25, 2021
5 ہزار سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار ہیں، فوٹو: فائل

امریکا سمیت دنیا بھر میں کورونا کی نئی شکل اومیکرون کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر 2 ہزار پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کرسمس اور سالانہ تعطیلات میں بیرون ملک مقیم اپنے اہل خانہ سے ملنے کی خواہش مند افراد کو پروازوں کی منسوخی کی وجہ سے شدید مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

کورونا کی نئی شکل اومیکرون کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے دنیا بھر میں 2 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں جب کہ 5 ہزار 700 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔

اس صورت حال میں دنیا کی اہم ایئرپورٹس پر دباؤ بڑھ گیا ہے اور بدنظمی دیکھنے میں آئی ہے۔ صرف امریکا میں 500 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔

علاوہ ازیں بیرون ملک سے آنے والی پروازوں کے پائلٹس اور عملے کے ارکان کو قرنطینہ کردیا جاتا ہے جب کہ مسافروں کو ٹیسٹ کے بغیر داخلے کی اجازت نہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث تشویش پائی جاتی ہے اور امریکا سمیت یورپی ممالک میں پابندیاں عائد اور بوسٹر ڈوز لگوانے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |