شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں جوان شہید

پاک فوج نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موٴثر طریقے سے نشانہ بنایا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک December 25, 2021
پاک فوج نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موٴثر طریقے سے نشانہ بنایا، آئی ایس پی آر - فوٹو:فائل

ISLAMABAD: شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے ضلع شیوا میں دہشت گردوں نے فوجی چوکی پر فائرنگ کی، فوج کے دستوں نے فوری جوابی کارروائی شروع کی اور دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موٴثر طریقے سے نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 32 سالہ نائیک نور مرجان شہید ہوگیا، نائیک نور مرجان کا تعلق کرم سے تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں