بےدھیانی میں بھیجی گئی سیلفی سے بوائے فرینڈ کی بے وفائی کا پردہ فاش

لڑکا شرمندگی کے مارے اب اپنی گرل فرینڈ کی کالز ریسیو کرنے سے کترا رہا ہے


ویب ڈیسک December 26, 2021
لڑکا شرمندگی کے مارے اب اپنی گرل فرینڈ کی کالز ریسیو کرنے سے کترا رہا ہے (فوٹو : انٹرنیٹ)

ایک لڑکے نے اپنی گرل فرینڈ کو دریائی پانی میں مہم سر کرتے ہوئے ایک سیلفی بھیجی لیکن سیلفی لینے میں ایک نادانی کی وجہ سے لڑکا شرمندگی کے مارے اب اپنی گرل فرینڈ کی کالز ریسیو کرنے سے کترانے لگا ہے۔

ٹک ٹاکر اسٹار انجیلا نے اپنے مداحوں کے ساتھ یہ واقعہ ویڈیو میں شیئر کیا کہ جس میں پیچھے ان کے بوائے فرینڈ کی تصویر لگی ہے جو اس نے انجیلا کو بھیجی تھی۔

[video width="400" height="200" mp4="https://c.express.pk/2021/12/download-1640453023.mp4"][/video]

تصویر کو قریب سے دیکھا جائے تو لڑکے کے چشمے میں صاف طور سے دیکھا جاسکتا ہے کہ کشتی میں سیر و تفریح کے دوران ان کے ساتھ کوئی دوسری خاتون بھی بیٹھی ہیں۔ سیلفی لیتے ہوئے لڑکے نے شاید اس 'نازک پہلو' پر غور نہیں کیا۔ بعد میں جب پتہ چلا تو بہت دیر ہوچکی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں