روحانی دوست
آپ اس سلسلے میں کسی بھی الجھن کا شکار ہیں تو سوال پوچھ سکتے ہیں
CALIFORNIA:
سکھر سے ن،م صاحبہ
روحانی دوست بھائی! میرے بیٹے کے ساتھ بہت مسائل ہیں، 27 سال کی عمر ہوچکی ہے، بی کام کرچکا ہے۔ اس کے لیے کمپیوٹر بھی جانتا ہے لیکن نہ تو اس کی گورنمنٹ کی جاب ہوئی اور نہ ہی پرائیویٹ۔ ایک بینک میں جاب ہوئی تھی وہ بھی دو ماہ کے بعد ختم ہوگئی۔ ملک سے باہر جانے کی کوشش کی تو ناکامی ہوئی، ایک ایجنٹ کو ایک لاکھ روپے دیے وہ بھی غائب ہوگیا۔ کئی حساب کرنے والے بابوں کی پاس گئی ہوں سبھی کہتے ہیں کہ کسی نے بندش کی ہے، جادو ہے، تعویذ ہیں، لیکن کسی سے اس کا توڑ نہیں ہوا، کیا آپ میری مدد کرسکتے ہیں؟
جواب: محترمہ آپ کے بیٹے کی تاریخ پیدائش کے مطابق یہاں اس ملک کہ جہاں وہ پیدا ہوا ہے، اسبابِ رزق نظر نہیں آتے، یہ ملک سے باہر جائیں گے، اسی وجہ سے ان کی یہاں جاب لگنے میں رکاوٹ کا سامنا ہوجاتا ہے، لیکن ابھی اس کا بھی وقت نہیں آیا، اگلے سال مئی سے جولائی کے درمیان کوئی راستہ نکلے گا، اور بیرون ملک کسی ایسے ملک جانے کے راستے کھلیں گے کہ جو ساحلِ سمندر پر ہوسکتا ہے، اور وہیں سے ان کا کیریئر چمکے گا۔ کسی بھی قسم کا جادو، تعویذ یا بندش وغیرہ نہیں ہے، براہِ کرم کسی بھی قسم کے وہم میں مت پڑیں، ہفتے کے دن کوؤں کو اپنے ہاتھ سے کالے چنے کھلائیں اور دوپہر میں کسی معذور یا مستحق مزدور کو اچھا سا کھانا کھلائیں۔ نمازِفجر کے بعد 21 بار یا مسبب الاسباب، یاحی یاقیوم یااللہ پڑھیں۔
لاہور سے چوھدری افضل صاحب
روحانی دوست! میں اپنے حلقے میں سماجی کاموں میں حصہ لیتا رہتا ہوں۔ اکثر اہلِ حلقہ کی اخلاقی اور مالی مدد بھی کرتا رہتا ہوں۔ اس کے علاوہ اہلِ حلقہ اپنے امور میں مشورہ لینے بھی آتے رہتے ہیں اور چھوٹے موٹے فیصلوں میں بھی میری رائے کو اہمیت دی جاتی ہے۔ میرے دوست احباب مجھے الیکشن میں کھڑا کرنا چاہتے ہیں۔ آپ سے مشورہ لینا چاہتا ہوں کہ مجھے کیا کرنا چاہیے؟
جواب: عزیزبرادر! ماشاء اللہ آپ کا چارٹ دیکھ کے دل خوش ہوگیا، آپ واقعتاً ایک انسان دوست انسان ہیں۔ آپ جیسے انسانوں کو ضرور آگے آنا چاہیے جو دردِدل سے آشنا ہوں۔
آپ ضرور الیکشن میں حصہ لیں، اگر کچھ لوگ مخالفت پر اتریں گے لیکن آپ کا کردار آپ آپ کو ضرور کام یابی دلائے گا، کوشش کیجیے کہ مخالفین کے ساتھ بھی اپنا رویہ نرم رکھیں، میری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔
کوئٹہ سے عزیزجان صاحب!
روحانی بھائی! میرا کام باغات کا ٹھیکا لینا ہے۔ کام بہت اچھا تھا، اپنی گاڑی تھی، پلاٹ بھی تھا اور کھلا پیسہ تھا، لیکن تین سال پہلے دو بیٹوں کی شادی کی، اہلیہ کی اچانک صحت خراب ہوگئی، اسے کینسر تشخیص ہوا، لاہور اور کراچی کے چکر پر چکر لگانے پڑے، اسی بھاگ دوڑ میں کام زیرو ہوگیا، پلاٹ بک گیا گاڑی بک گئی اور قرض پر قرض ہوگیا ہے۔ اہلیہ ایک ماہ پہلے انتقال کرگئی ہے۔ سمجھ میں نہیں آتا یہ میرے ساتھ کیا ہورہا ہے۔ ان تین سالوں میں شاہی سے فقیری پر آگیا ہوں، کوئی کہتا ہے، نظر لگی ہے کوئی کہتا ہے کہ کسی نے کچھ کرایا ہے، میں ایسے کسی وہم میں نہیں پڑتا، آپ براہِ مہربانی میری راہ نمائی کریں۔
عزیزجان صاحب! آپ کے حالات حقیقتاً پریشان کن ہیں، لیکن جیسے ہی ہم آپ کے زائچیِ پیدائش پر نظر ڈالتے ہیں تو آپ کے ساتویں یعنی زندگی کے ساتھی کے خانے میں قمر موجود ہے، اور سورج اور کیتو وہیں موجود ہیں، گویا یہ پیدائشی سورج گرہن اور قمر کی کم زوری کو ظاہر کرتے ہیں۔ گذشتہ تین چار سالوں سے آپ کی ساڑھ ستی چل رہی ہے، اور موجودہ وقت اس کا عروج کا وقت ہے، ایسا وقت معاشرتی مسائل کو جنم دیتا ہے، یہ سب باتیں جو کہ علمِ فلکیات سے تعلق رکھتی ہیں۔ عرض کرنے کا مقصد محض یہ ہے کہ خدا کے دیے گئے علم سے ہم درست راہ نمائی لے سکتے ہیں، یہی علم ہمیں بتاتا ہے کہ ابھی مزید 15 ماہ مشکل ہوسکتے ہیں، لیکن اب بہ تدریج اس میں آہستہ آہستہ کمی آتی چلی جائے گی۔ سب سے پہلے تو صبر سے کام لیجیے، اور کسی کسی کام میں سرمایہ کاری سے بالکل گریز کیجیے، اور ایسے کسی کام کو ترجیح دیجیے جس میں محض آپ کی بھاگ دوڑ اور تجربہ سے کام چلایا جاسکتا ہو۔ ہفتے کے دن 80 یا 800 روپے کسی مستحق کو دیں، دوپہر میں کسی مزدور کو کھانا کھلادیں۔ کوشش کریں کہ ہر وقت باوضو رہیں، اور '' یافتاحُ، یااللہ، یارزاقُ، یااللہ'' کی کثرت کیجیے۔ اللہ آپ کے لیے آسانیوں کے دروازے کھول دے گا ان شاء اللہ۔
شائستہ مبین کراچی سے
میری عمر 34 سال ہوچکی ہے لیکن ابھی تک میری شادی نہیں ہوپائی، دو منگنیاں ہوئیں، ایک نے کینیڈا جاکے شادی کرلی اور دوسرے کا ایکسیڈنٹ میں انتقال ہوگیا، اس کے بعد بھی کئی جگہ بات چلی لیکن کوئی نہ کوئی رکاوٹ آڑے آجاتی ہے اور بات ختم ہوجاتی ہے۔ میں ایک پرائیویٹ ادارے میں اکاؤنٹس کی جاب کرتی ہوں، اب تو لوگ باتیں بنانے لگ گئے ہیں کہ یہ ہے ہی منحوس، میں بہت پریشان ہوں، پلیز راہ نمائی کیجیے۔
محترمہ شائستہ مبین صاحبہ! آپ کا زائچہ دیکھتے ہی پہلی بات جو نظر آئی کہ 36 سال کی عمر تک آپ کی شادی کے خانے پر خراب سیاروں کی نظر کا دور رہے گا، گویا 36 کی عمر تک شادی کے امکانات کو رد کیا جارہا ہے۔ اس حساب سے2023 کے آخر اور 2024 کے شروع میں ایک اچھا رشتہ آتا نظر آتا ہے اور ان شاء اللہ شادی بھی طے پا جائے گی۔
آپ منگل کے روز کسی کو 90 یا 900 روپے یا سرخ رنگ کی کوئی چیز بطور صدقہ دیں اور بعد ازنماز فجر سورۂ فاتحہ 3 مرتبہ پڑھیں، اللہ آسانی فرمائے گا۔
آپ اس سلسلے میں کسی بھی الجھن کا شکار ہیں تو سوال پوچھ سکتے ہیں۔ سائل کی تاریخ، وقت اور جائے پیدائش، دونوں ہاتھوں کی واضح تصاویر اور مختصر الفاظ میں سوال، جواب کی شرائط ہیں۔