گیس کی قلت کے سبب پٹرول کی کھپت بڑھ گئی

گزشتہ 7 ماہ میں10 فیصد کے اضافے سے 12.3 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات فروخت ہوئیں


Business Reporter February 12, 2014
پٹرول16، فرنس آئل10اور ڈیزل کی فروخت 4 فیصد زائد رہی، آئل کمپنیز ایڈوائزری کمیٹی . فوٹو: فائل

SUKKUR: گیس کی قلت کے سبب پٹرول کی کھپت بڑھ گئی ہے ، بجلی کی پیداوار بڑھانے کے لیے فرنس آئل کے استعمال میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔

آئل کمپنیز ایڈوائزری کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 10فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، رواں مالی سال جولائی سے جنوری کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی فروخت 12.3ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 11.2ملین ٹن رہی تھی، پٹرول کی فروخت 16فیصد، فرنس آئل کی فروخت 10فیصد اور ڈیزل کی فروخت 4فیصد زائد رہی۔



مقامی ریفائنریوں کی پیداوار میں 8فیصد اضافے کے باوجود پٹرولیم مصنوعات کی کھپت کے لیے زیادہ تر درآمدات پر انحصار کیا جارہا ہے اور 7 ماہ کے دوران بھی ملکی ضرورت کا 55 فیصد درآمدات کے ذریعے پورا کیا گیا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق جنوری 2014 میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت جنوری 2013کے مقابلے میں 4 فیصد اور دسمبر 2013کے مقابلے میں 7فیصد کم رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں