مرکز میں بلوچستان کی آواز بنوں گا ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی

نوازشریف کو عدالتوں نے نااہل قرار دے رکھا ہے، وہ وطن واپس آئیں تو جیل ہی جائیں گے، قاسم سوری


ویب ڈیسک December 26, 2021
نوجوانوں سے ہماری بڑی امیدیں وابستہ ہیں ، ہمیں لسانیت کے فرق کو ختم کرنا ہے، قاسم سوری۔ فوٹو:فائل

PESHAWAR: ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے لوگوں کو ساتھ لے کر چلوں گا اور مرکز میں اپنے صوبے کی آواز بنوں گا۔

کوئٹہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اہم وقت پر بڑی ذمہ داری دی ہے، اس سے قبل بھی دو مرتبہ صوبائی پارٹی صدر منتخب ہوا ہوں، گراس روٹ لیول پر پارٹی کو منظم کررہے ہیں، پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت میں متحد ہے اور تحریک انصاف میں میں اختلافات کی باتیں بے بنیاد ہیں۔

قاسم سوری کا کہنا تھا کہ نوجوانوں سے ہماری بڑی امیدیں وابستہ ہیں ، ہمیں لسانیت کے فرق کو ختم کرنا ہے، بلوچستان کے لوگوں کو ساتھ لے کر چلوں گا اور مرکز میں اپنے صوبے کی آواز بنوں گا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: وزیراعظم نے تحریک انصاف کی نئی تنظیم کا اعلان کردیا

ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ نواز شریف کو وطن واپس آنا چاہئے، انہیں عدالتوں نے نااہل قرار دے رکھا ہے، اور وطن واپس آئیں وہ جیل ہی جائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی تنظیموں کی تحلیل کرنے کے بعد تحریک انصاف کی نئی تنظیم کا اعلان کیا، جس کے مطابق اسد عمر تحریک انصاف کے نئے سیکرٹری جنرل ہوں گے، پرویز خٹک خیبر پختونخواہ، علی زیدی سندھ، قاسم سوری بلوچستان، شفقت محمود پنجاب اور خسرو بختیار جنوبی پنجاب کے صدور ہوں گے۔

 

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں