گوجرانوالہ میں معمولی جھگڑے پر دو سگے بھائی قتل
مقتول شہزاد کا گزشتہ روز جواد خان کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا، پولیس حکام
NEW YORK:
راہوالی میں معمولی جھگڑے پر فائرنگ سے دو سگے بھائی قتل ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے راہوالی میں معمولی جھگڑے پر فائرنگ سے دو سگے بھائی قتل کردیئے گئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتولین کی شناخت شہزاد اور حنیف کے نام سے ہوئی ہے جن کا جواد خان سے جھگڑا ہوا تھا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ مقتول شہزاد کا گزشتہ روز جواد خان کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا، شہزاد اپنے بھائی حنیف کے ساتھ گھر جا رہا تھا، کہ راستے میں دھاک لگائے ملزم جواد نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ دونوں بھائیوں پر فائرنگ کر دی، شہزاد اور حنیف گولیاں لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
پولیس کے مطابق مقتول حنیف کی بیوہ کی درخواست پر تھانہ کینٹ پولیس نے ملزم جواد اور دیگر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، جب کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جب کہ قاتلوں کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔