کانگو میں کرسمس تقریب کے دوران ریسٹورینٹ میں خودکش حملہ 6 افراد ہلاک

خود کش حملے میں ہلاک ہونے والوں میں 3 بچے بھی شامل ہیں جب کہ 14 افراد زخمی ہیں


ویب ڈیسک December 26, 2021
کانگو ریسٹورینٹ کے خودکش حملے میں 14 افراد زخمی بھی ہوئے، فوٹو: فائل

لاہور: افریقی ملک کانگو میں ایک ریسٹورینٹ پر خودکش بمبار نے خود کو دھماکا خیز مواد سے اُڑالیا جس کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو کے مشرقی شہر بینی کے ایک ریسٹورینٹ میں خود کش بمبار نے ریسٹورینٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی جسے سیکیورٹی گارڈ نے روکا تو حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اُڑا لیا۔

ریسٹورینٹ میں کرسمس کی مناسبت سے تقریب رکھی گئی تھی جس میں 70 سے زائد افراد شریک تھے۔ خودکش حملے میں 3 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے 6 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

اگر حملہ آور ریسٹورینٹ میں داخل ہوجاتا تو ہلاکتیں زیادہ ہونے کا خدشہ تھا۔ تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم حکومت نے الائیڈ ڈیموکریٹک فورسز کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں