شوہر کے ہاتھوں قتل امریکی خاتون وجیہہ سواتی کا پوسٹ مارٹم مکمل
مقتولہ کی نعش کو چھ فٹ سے زائد گہرائی میں چھپایا گیا تھا، پولیس
NEW DELHI:
پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کا پوسٹ مارٹم مکمل کرکے لاش اسپتال کی ماچری میں رکھوا دی گئی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجہیہ سواتی کی لاش لکی مروت کے علاقہ سے برآمد کرکے راولپنڈی منتقل کی گئی، جب کہ لاش کا پوسٹ مارٹم بھی کروا لیا گیا ہے، اور پوسٹ مارٹم کے بعد نعش کو تابوت میں بند کرکے اسپتال کی ماچری میں رکھوایا گیا ہے۔
یہ پڑھیں: راولپنڈی سے اغوا امریکی خاتون کیس میں سابق شوہر گرفتار
پولیس حکام نے بتایا کہ گزشتہ روز مقتولہ وجیہہ سواتی کے شوہر کے اعتراف کے بعد اسی کی نشاندہی پر لکی مروت کے علاقے سے لاش کو برآمد کرنے کے لئے ٹیمیں روانہ کی گئی تھیں، متقتولہ کی نعش کو 6 فٹ سے زائد گہرائی میں چھپایا گیا تھا۔ مرکزی ملزم رضوان حبیب اس کے والد اور ملازم کو ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے، جب کہ لاش کی تدفین کے حوالے سے مقتولہ کے ورثا جو فیصلہ کریں گے اسی پر عمل کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سابق شوہر نے وجیہہ سواتی کے قتل کا اعتراف کرلیا
واضح رہے 2 ماہ قبل خاتون وجیہہ سواتی اغوا ہوئی تھی، ان کے تین کم عمر بچے امریکا میں ہیں، وجیہہ سواتی اپنے شوہر رضوان حبیب سے جائیداد کا معاملہ حل کرنے پاکستان آئی تھی۔ گزشتہ روز وجیہہ کے سابق شوہر نے اسے قتل کرنے کا اعتراف کیا تھا، اور بتایا کہ اس نے اپنی سابقہ اہلیہ کو پاکستان پہنچتے ہی اغوا کیا تھا، اور اسے قتل کرکے لاش ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے لکی مروت میں دفنائی ہے۔