لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں خاتون کو ہراساں کرنے والا ایک اور اوباش گرفتار
ملزم نے رکشہ میں بیٹھی لڑکی سے چھیڑ خانی کی اور موبائل نمبر والی پرچی بھی پھینکی، پولیس
BEIJING:
پولیس نے گریٹر اقبال پارک میں خاتون کو ہراساں کرنے والا اوباش گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں خاتون کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک اوباش نوجوان نے لڑکی کو اپنا نمبر دینے کے لئے پرچی پھینکی جب کہ منع کرنے پر ہراساں کرنے کی بھی کوشش کی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: گریٹر پارک میں خاتون پولیس اہلکار کو ہراساں کرنے والے 2 ملزم گرفتار
پولیس کے مطابق لاری اڈہ پولیس نے لڑکی کی درخواست پر ایک نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے، جس کی شناخت اسامہ کے نام سے ہوئی ہے۔ لڑکی کا بیان ہے کہ ملزم نے رکشہ میں بیٹھی لڑکی سے چھیڑ خانی کی، اور منع کرنے پر ملزم نے ہراساں کرنا شروع کر دیا، جب کہ ملزم نے موبائل نمبر والی پرچی بھی لڑکی کی طرف پھینکی، لاری اڈہ پولیس نے کاروائی کرتے ملزم اسامہ کو گرفتار کر لیا ہے اور اس کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: خاتون یوٹیوبر سے بدتمیزی کرنے والے ہجوم کے خلاف مقدمہ درج
واضح رہے کہ گزشتہ اتوار کو بھی گریٹراقبال پارک میں لیڈی پولیس اہلکار کو ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات آسیہ نامی لیڈی پولیس اہلکار کو دو لڑکوں نے ہراساں کیا، تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ جب کہ اس سے قبل اسی پارک میں ٹک ٹاکر عائشہ اکرم سے بدتمیزی اور ہراساں کرنے کا واقعہ بھی پیش آچکا ہے۔