ٹھٹھہ میں بد امنی عروج پر تاجروں کو بھتے کی پرچیاں ملنے لگیں

لوٹ مار کی وارداتیں معمول بن گئیں، شہری خوف زدہ، رات کو سفر ترک کر دیا


Nama Nigar February 12, 2014
لوٹ مار کی وارداتیں معمول بن گئیں، شہری خوف زدہ، رات کو سفر ترک کر دیا۔ فوٹو: فائل

ٹھٹھہ میں بدامنی عروج پر پہنچ گئی، تاجروں کو بھتے کی پرچیاں ملنے لگیں، شہری پریشان، مشکوک افراد کی آمدورفت میں مزید اضافہ، تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ ضلع میں بدامنی عروج پر پہنچ گئی، لوٹ مار کی وارداتوں میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

لوٹ مار کے خوف سے لوگوں نے حیدرآباد کراچی اور دیگر شہروں میں جانے کے لیے رات کا سفر بھی ترک کر دیا ہے اور رات 9 بجے کے بعد ٹھٹھہ سے دیگر شہروں کو جانے والی سڑکیں ویران ہو جاتی ہیں، دوسری جانب ٹھٹھہ کے تاجروں کو بھی بھتے کی پرچیاں موصول ہورہی ہیں جس کی وجہ سے تاجروں سمیت عام شہریوں میں بھی خوف وہراس پایا جاتا ہے۔

لوٹ مار کی سب سے بڑی وجہ ٹھٹھہ میں 2ماہ کے اندر مشکوک افراد کی آمدورفت ہے، جنھوں نے مکلی پھاٹک ، بائی پاس، آمری اسٹاپ اور دیگر علاقوں میں اپنے ڈیرے جمائے ہیں مگر پولیس نے ابھی تک کسی بھی مشکوک شخص کو گرفتار نہیں کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں