کسٹم نے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے کی نان کسٹم پیڈ گاڑیاں پکڑلیں
افغانستان سے گاڑیاں اسمگل کرنے والے گروہ کا سرغنہ بدنامہ زمانہ اسمگلر عابد کابلی گرفتار، کسٹم حکام
لاہور:
پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ اور رینجرز قلندر ونگ نے مشترکہ کارروائی کے دوران بدنام زمانہ اسمگلر عابد کابلی کو گرفتار کرکے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کی 6 نان کسٹم پیڈ اسمگل شدہ گاڑیاں برآمد کرلیں۔
ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ موصولہ خفیہ اطلاع پر کسٹمز انفورسمٹ اور رینجر قلندر ونگ نے مشترکہ حکمت عملی کے تحت کشمیر روڈ پر واقع ایک کمپاؤنڈ میں چھاپہ مار کاروائی کی۔ کسٹمز ذرائع کے مطابق عابد کابلی پر اس سے قبل بھی محکمہ کسٹمز کی جانب سے 6 ایف آئی آر درج ہیں اور سال 2019ء میں بھی اسے گرفتار کیا گیا تھا۔
چھاپہ مار کارروائی میں جعلی نمبر پلیٹس اور گاڑیوں کی جعلی دستاویزات بھی برآمد کی گئیں۔ ذرائع نے بتایا کہ گرفتار اسمگلر افغانستان سے گاڑیاں اسمگل کرنے والے گروہ کا سرغنہ ہے اور یہ گروہ افغانستان سے گاڑیاں اسمگل کرکے جعلی دستاویزات بناکر میں ملوث ہے۔
محکمہ کسٹمز نے ملزم کے خلاف عدالت سے 29 دسمبر تک ریمانڈ بھی حاصل کرلیا۔