نواز شریف کی واپسی کا خوف حکومت کو سونے نہیں دے رہا رانا ثناء اللہ

عمران خان سمیت ہر وزیر اور ترجمان کا بیان اور پریس کانفرنس صرف نواز شریف، شہباز شریف ہے، رانا ثناء اللہ


ویب ڈیسک December 26, 2021
[فائل-فوٹو]

لاہور: مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ نوازشریف ابھی آئے نہیں حکومت کی 'ٹلی' بج چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے وزیر داخلہ شیخ رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کو نواز شریف کے واپس آنے کا خوف سونے نہیں دے رہا۔ آپ نے جو کرنا ہے کریں ، جو کہنا ہے کہیں جانا تو پڑے گا۔ راناثنا اللہ نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نالائقی ، نااہلی اور کرپشن کا سونامی لانے والوں کی چیخیں نکل رہی ہیں۔

مزید پڑھیے: نوازشریف وطن واپس آنا چاہیں تو انہیں اپنی جیب سے ٹکٹ دوں گا، شیخ رشید

مسلم لیگ ن کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ عمران خان سمیت ہر وزیر اور ترجمان کا بیان اور پریس کانفرنس صرف نواز شریف، شہباز شریف ہے عمران نیازی اور پنڈی کے شیطان کو ایک ہی پیغام ہے کہ " بس آپ نے گھبرانا نہیں ہے"۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کے بیان سے ثابت ہوگیا کہ نہ صرف گھبرائے ہوئے ہیں بلکہ 'بونترائے' ہوئے ہیں۔ عمران نیازی نے گھبراہٹ میں پارٹی آئین ہی ختم کر دیا ہے۔ اس وقت پی ٹی آئی بطور جماعت قانونا ختم ہو چکی ہے، پوری قوم اپنے قائد محمد نواز شریف کا استقبال کرنے کے لئے چشم براہ ہے۔

رہنما کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف اور شہباز شریف کے خلاف بس الزامات ہی ہیں، ثبوت کوئی نہیں جب وزیراعظم نواز شریف آئیں گے تو عمران نیازی ، شیدا ٹلی اور کرائے کے ترجمانوں کو چھپنے کی جگہ بھی نہیں ملے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |