مقبوضہ گولان پہاڑیوں پر اسرائیلی آبادیوں کو دُگنا کرنے کا فیصلہ
دنیا کیلئے یہ زیادہ بہتر ہے کہ گولان ہائٹس اسرائیل کے پاس ہو جو اسے سربز و شاداب رکھے، نفتالی بینیٹ
کراچی:
مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں پر یہودیوں کی آبادی کو دُگنا کرنے کیلئے اسرائیلی حکومت نے 317 ملین ڈالرز کا پیکج منظور کیا ہے۔
فرانسیسی خبررساں ادارے فرانس 24 کے مطابق اسرائیلی کابینہ نے گولان ہائٹس کے علاقے میں 5 سال کے دوران 7،300 یہودیوں کو بسانے پر اتفاق کیا ہے۔
میٹنگ میں اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد یہودی آبادی کو دُگنا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ گولان ہائٹس اسرائیل کا ہے۔
نفتالی کا یہ بھی کہنا تھا کہ مخالف ملک کی بےسروسامانی کو دیکھتے ہوئے دنیا کیلئے یہ زیادہ بہتر ہے کہ گولان ہائٹس اسرائیل کے پاس ہو جو اسے سربز و شاداب رکھے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی نے 14 دسمبر 1981 کو گولان پہاریوں پر قبضہ کیا تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی 2019 میں گولان ہائٹس پر اسرائیلی قبضے کی حمایت کی تھی۔