چیف جسٹس نے اقوام متحدہ کے وفد سے ملنے سے معذرت کرلی

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ یہ کیس ابھی عدالت میں ہے اسلئے وہ وفد سے ملاقات نہیں کرسکتے۔


ویب ڈیسک September 11, 2012
چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ یہ کیس ابھی عدالت میں ہے اسلئے وہ وفد سے ملاقات نہیں کرسکتے۔، فوٹو : فائل

چیف جسٹس افتخارمحمدچوہدری نے لاپتہ افراد کےمعاملےپراقوام متحدہ کےوفد سےملنےسے معذرت کرلی۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خارجہ کی طرف سے سپریم کورٹ رجسٹری برانچ کو دو خط لکھے گئے تھے۔ جن میں کہاگیاتھا کہ اقوام متحدہ کا لاپتہ افرادکے حوالے سے ورکنگ گروپ حکومت کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کررہاہے۔اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ نے چیف جسٹس آف پاکستان سے ملنے کی شدید خواہش کا اظہارکیاہے۔سپریم کورٹ کی طرف سے وزارت خارجہ کو جوابی خط لکھاگیا جس میں موقف اختیارکیاگیاکہ لاپتہ افراد کے کیسز عدالت میں زیرسماعت ہیںاور انصاف کا تقاضہ ہے کہ چیف جسٹس اس معاملے پر بات نہ کریں ۔

اقوام متحدہ کے حکام کے مطابق وفد اپنے دورے کے دوران لاپتہ افراد کے معاملات کے جائزے کےساتھ حکومت کی طرف سے کیے گئے اقدامات کا بھی جائزہ لے گا۔گزشتہ روز اقوام متحدہ کے وفد نے اس حوالے سےحکومت کی جانب سے بنائے گئے کمیشن کے سربراہ جسٹس(ر)جاوید اقبال سے بھی ملاقات کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں