طالبان حکومت نے الیکشن کمیشن تحلیل کردیا

موجودہ صورتحال میں الیکشن کمیشن غیرضروری ہے،نائب ترجمان طالبان


ویب ڈیسک December 27, 2021
طالبان حکومت نے وزارت پارلیمانی اموربھی ختم کردی:فوٹو:فائل

طالبان حکومت نے افغانستان کا الیکشن کمیشن تحلیل کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق طالبان حکومت کے نائب ترجمان بلال کریمی نے افغانستان کا خود مختارالیکشن کمیشن اورالیکٹورل کمپلینٹ کمیشن تحلیل کرنے کا اعلان کیا۔

نائب ترجمان کا کہنا تھا کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال میں یہ دونوں ادارے غیرضروری تھے۔اگرمستقبل میں ضرورت ہوئی تو حکومت یہ ادارے بحال کردے گی۔طالبان حکومت نے وزارت پارلیمانی اموربھی ختم کردی ہے۔

اس سے قبل طالبان خواتین کے امورکی وزارت بھی ختم کرچکے ہیں۔

طالبان نے اگست میں اقتدار سنبھالا تھا۔اب تک کسی ملک نے طالبان کی حکومت کوتسلیم نہیں کیا ہے۔ اقوام متحدہ بھی طالبان کی نشست دینے کی درخواست مسترد کرچکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں