کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش سردی کی شدت میں اضافہ

28 دسمبرسے سردی کی لہرآنے کی توقع ہے جو5 جنوری تک برقراررہ سکتی ہے، محکمہ موسمیات

28 دسمبرسے سردی کی لہرآنے کی توقع ہے جو5 جنوری تک برقراررہ سکتی ہے، محکمہ موسمیات ۔ فوٹو : فائل

PARIS:
کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

گلستان جوہر،گلشن اقبال، شارع فیصل،ملیر،ماڈل کالونی،کھارادر،گارڈن، قیوم آباد سمیت مختلف علاقوں میں کہیں تیز اورکہیں ہلکی بارش ہوئی۔

بارش سے سڑکوں پرپھسلن اورپانی جمع ہونے سے دفاترجانے والوں کومشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔


محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سب سے زیادہ بارش قائد آباد میں 5 ملی میٹریکارڈ کی گئی۔ائیرپورٹ پر4 اورگلستان جوہر میں 3 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج دن بھرموسم ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ ہلکی بارش کا سلسلہ کل صبح تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 28 دسمبرسے سردی کی لہرآنے کی توقع ہے جو5 جنوری تک برقراررہ سکتی ہے۔
Load Next Story