کلاچی میں فورسز کی گاڑی بم دھماکے میں تباہ ایک جوان شہید
واقعے کے فوری بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا اور کئی مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔
ISLAMABAD:
کلاچی میں فورسز کی گاڑی پر سڑک کنارے نصب بم کے ذریعے دھماکے میں ایک جوان شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔
ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں فورسز کی گاڑی پر سڑک کنارے نصب بم کے ذریعے دھماکا ہوا جس میں ایک جوان شہید اور 3 زخمی ہوگئے، دھماکہ جہانگیر آباد روڑی گاؤں کے مقام پر ہوا جس سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔
دھماکے میں چار جوان زخمی ہوئے جن کو فوری طور پر سی ایم ایچ لایا گیا جہاں پر الیاس نامی جوان شہید ہو گیا جبکہ عزیز، پیر محمد اور صوبیدار فیاض کا علاج جاری ہے۔