بھارت میں ہندوانتہاپسندوں کا ایک اورچرچ پرحملہ

بھارت میں چرچ پرہندوانتہاپسندوں کے حملے بڑھ گئے ہیں

ہندوانتہاپسندوں نے کرسمس کی تقریبات بھی درہم برہم کردیں:فوٹو:انٹرنیٹ

لاہو ر:
بھارت میں ہندوانتہاپسندوں نے ایک اورچرچ پردھاوا بول کر حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا مجسمہ توڑ دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہندوانتہاپسندوں نے ہریانہ کے شہرامبالا کے چرچ پرحملہ کرکے توڑپھوڑکی اورحضرت عیسیٰ علیہ السلام کا مجسمہ توڑ دیا۔


ہندوانتہاپسندوں نے بھارت کے مختلف شہروں میں کرسمس کی تقریبات کوبھی درہم برہم کیا۔

ہریانہ میں ہندوانتہاپسند مسلسل چرچ پرحملے کررہے ہیں۔ جمعہ کوہندوانتہاپسندوں نے آگرہ میں سینٹا کلاز کے پتلے کونذرآتش کردیا تھا۔ہندوانتہاپسند مذہب کی تبدیلی کا بہانہ بنا کرگرجا گھروں پرحملے کررہے ہیں۔

مودی سرکار میں مسلمانوں سمیت اقلیتوں پرہندوانتہاپسندوں کے حملوں میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔
Load Next Story