نیویارک کے اسپتالوں میں کورونا سے متاثربچوں کی تعداد میں اضافہ

نیویارک اورقریبی علاقوں میں اومیکرون بھی تیزی سے پھیل رہا ہے،حکام


ویب ڈیسک December 27, 2021
کورونا سے متاثربچوں کا تعلق نیویارک اورقریبی علاقوں سے ہے،حکام:فوٹو:فائل

KABUL: امریکی شہرنیویارک میں کورونا سے متاثربچوں کے اسپتال میں داخل ہونے کی شرح میں اضافہ ہوگیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک کے اسپتالوں میں کورونا سے متاثربچوں کی تعداد میں چارگنا اضافہ ہوگیا ہے۔ اسپتال میں داخل بچوں کی بڑی تعداد کو ویکسین نہیں لگی ہے۔

نیویارک کے حکام کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں نیویارک کے قریبی علاقوں سے بھی بچے لائے گئے ہیں۔ نیویارک اورنواحی علاقوں میں اومیکرون ورینٹ بھی تیزی سے پھیل رہا ہے۔

نیویارک کے قائم مقام ہیلتھ کمشنرکا کہنا ہے کہ کورونا سے بچوں کوحقیقی خطرہ لاحق ہے۔ صورتحال کومزید خراب ہونے سے بچانے کے لئے والدین اورحکام کومل کراقدامات اوراحتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہوں گی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں