شادی میں نہ بلانےوالی کترینہ کی سلمان کوسالگرہ کی مبارکباد

کترینہ کیف نے سلمان خان اوران کی فیملی کواپنی شادی میں نہیں بلایا تھا


ویب ڈیسک December 27, 2021
سلمان خان کے لئے کترینہ کیف نے نیک خواہشات کا اظہارکیا:فوٹو:فائل

شادی میں نہ بلانے والی کترینہ کیف سلمان خان کو سالگرہ کی مبارکباد دینا نہ بھولیں۔

کترینہ کیف نے سوشل میڈیا پرسلمان خان کو56 ویں سالگرہ کی مبارک باد دے دی۔

کترینہ کیف نے سلمان خان تصویرشئیرکرتے ہوئے سلمان خان کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔ کترینہ کیف سلمان خان کے ساتھ ٹائیگر3 میں کام کررہی ہیں۔

دلچپسپ بات یہ ہے کہ کترینہ کیف کوبالی وڈ میں متعارف کرانے اورکسی زمانے میں ان کے سب سے قریبی دوست سمجھے جانے والے سلمان خان کوکترینہ کیف نے اپنی شادی میں نہیں بلایا تھا۔

کترینہ کیف سلمان خان کے خاندان کا حصہ سمجھی جاتی تھیں اوران دونوں کی شادی کی افواہیں بھی گردش کرتی رہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں