صومالیہ کے صدرنے وزیراعظم کومعطل کردیا

معطلی کا فیصلہ اشتعال انگیز ہے،صومالی وزیراعظم

صومالی وزیراعظم نے کرپشن کے الزامات کومسترد کردیا:فوٹو:فائل

PESHAWAR:
صومالیہ کے صدرنے کرپشن کے الزامات پر وزیراعظم کومعطل کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق صومالیہ کے صدر محمد عبداللہ نے وزیراعظم محمد حسین رابیل کو کرپشن کے الزامات پرمعطل کردیا ہے۔ صومالی میرین فورس کے کمانڈر کوبھی بدعنوانی کے الزامات پرعہدے سے ہٹا دیا گیا۔


صدارتی دفترسے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کرپشن میں ملوث ہونے کے باعث وزیراعظم محمد حسین کےاختیارات معطل کردئیے گئے ہیں۔

صومالی وزیراعظم نےمعطلی کے فیصلے کواشتعال انگیز قراردیتے ہوئے فوجی بغاوت کی کوشش قراردیا۔ وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ دفترکے باہرفوج تعینات کرکے فرائض کی انجام دہی سے نہیں روکا جاسکتا۔

صومالیہ میں تاخیر کا شکار الیکشن یکم نومبر کو شروع ہوئے تھے جنہیں 24 دسمبر کو مکمل ہونا تھا تاہم اب تک 275 ارکان میں سے صرف 24 ہی منتخب ہوسکے ہیں۔
Load Next Story