مسلم لیگ ن کا خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا مطالبہ
بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ جنوری میں ممکن نہیں، پارلیمانی لیڈر ن لیگ
RAWALPINDI:
مسلم لیگ ن نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ملتوی کرنے کا مطالبہ کردیا۔
ن لیگ کے پارلیمانی لیڈر سردار یوسف نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کو دوسرا مرحلہ ملتوی کیا جائے، بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ جنوری میں ممکن نہیں۔
سردار یوسف کا کہنا تھا کہ جن اضلاع میں دوسرا مرحلہ ہوگا وہاں موسم شدید سرد ہے، الیکشن کمیشن سے درخواست ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ مارچ تک ملتوی کیا جائے۔
خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں ن لیگ کو 3 نشستیں ملی ہیں۔