زیادتی کیس میں کرکٹر یاسر شاہ کے دوست کی ضمانت منظور

عدالت نے پولیس کو نوٹس جاری کرکے آئندہ سماعت تک جواب طلب کرلیا ہے


ویب ڈیسک December 27, 2021

عدالت نے زیادتی کیس میں کرکٹر یاسر شاہ کے دوست فرحان الدین کی ضمانت منظور کرلی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے لڑکی سے زیادتی کیس میں کرکٹر یاسر شاہ کے دوست فرحان الدین کی عبوری ضمانت منظور کرلی، اسلام آباد کی مقامی عدالت کے جج عطاء ربانی نے 5 جنوری تک ایک لاکھ روپے کے عوض ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی جب کہ عدالت نے پولیس کو نوٹس جاری کرکے آئندہ سماعت تک جواب طلب کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ کرکٹر یاسر شاہ کے دوست فرحان الدین پر لڑکی سے زیادتی کا مقدمہ درج ہے جب کہ یاشر شاہ مقدمہ میں جرم میں معاونت کرنے پر شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں