جنوبی افریقہ اورآسٹریلیا میں فاسٹ بولرز کی جنگ کا آج سنچورین میں آغاز

دونوں سائیڈز کے بیٹسمینوں کو پھونک پھونک کرشاٹس کھیلنا ہوں گے


AFP February 12, 2014
دونوں سائیڈز کے بیٹسمینوں کو پھونک پھونک کرشاٹس کھیلنا ہوں گے۔فوٹو:فائل

HYDERABAD: جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ بدھ سے سنچورین میں شروع ہورہا ہے، سیریز کو فاسٹ بولرز کی جنگ قرار دیدیا گیا۔

دونوں سائیڈز کے بیٹسمینوں کو پھونک پھونک کرشاٹس کھیلنا ہوں گے، جنوبی افریقی پیس بیٹری میں شامل ورنون فلینڈر اور ڈیل اسٹین عالمی ٹیسٹ بولرز ریکنگ میں بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر موجود ہیں، مورن مورکل کا 13 واں نمبر ہے، دوسری جانب آسٹریلیا کے ریان ہیرس، پیٹرسڈل اور مچل جونسن تیسرے، پانچویں اور نویں نمبر پر موجود ہیں۔ حال ہی میں آسٹریلیا نے اپنے ہوم گرائونڈز پر انگلش ٹیم کے خلاف ایشز سیریز میں 5-0 سے کلین سوئپ کیا جسکے بعدکپتان مائیکل کلارک نے کہا تھا کہ ان کے پاس دنیا کا سب سے بہترین اٹیک موجود ہے۔ پروٹیز جیک کیلس کی ریٹائرمنٹ کے بعد پہلی بار ٹیسٹ میچ کھیلیں گے، ان کی بیٹنگ آرڈر میں چوتھی پوزیشن پر فاف ڈو پلیسی کو ترقی دی جائیگی، اس سے ابراہم ڈی ویلیئرز پانچویں نمبر پر بیٹنگ اور وکٹ کیپنگ ذمہ داریوں کی ادائیگی جاری رکھیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں