مکان کے تنازع پر فائرنگ کا واقعہ ایس ایچ او اور اہلکاروں سمیت 8 افراد گرفتار
ایس ایچ او جوہر آباد سمیت 5 پولیس اہلکاروں کوضلع وسطی پولیس نے گرفتار کر کے لاک اپ کردیا
ISLAMABAD:
پیرآباد کے علاقے بنارس چاٹی ہوٹل کے مکان کے تنازع پر فائرنگ کے واقعے میں ایس ایچ او اور اہلکاروں سمیت 8 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
ایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ زیر حراست افراد میں ایس ایچ او جوہر آباد اور اہلکاروں کی تعداد 5 ہے، انہوں نے بنارس میں ایک مکان خالی کرانے کی کوشش کی جہاں مزاحمت کے بعد فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور پولیس اہلکار سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتارملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔
مزیدپڑھیں: پولیو کے قطرے نہ پلانے کی تکرار میں پولیس کی فائرنگ سے نوجوان ٹانگ سے محروم ہوگیا
اس حوالے سے ایس پی انویسٹی گیشن عابد قائمخانی نے مزید بتایا کہ گرفتارافراد میں اقبال شاہ، نثار شاہ، سعید محمد، ایس ایچ او جوہرآباد، سب انسپکٹر سید غیورعباس سمیت دیگرپولیس اہلکارشامل ہیں۔
ایس پی انویسٹی گیشن نے کہا کہ 3 افراد کو پیرآباد پولیس نے گرفتار کیا گیا جبکہ ایس ایچ او جوہر آباد سمیت 5 پولیس اہلکاروں کوضلع وسطی پولیس نے گرفتار کر کے لاک اپ کیا ہے جبکہ گرفتار افراد کا تعلق دونوں پارٹیوں سے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 5 اغوا کار گرفتار، مغوی تاجر بازیاب
انھوں نے بتایا کہ گرفتار ایس ایچ او غیورعباس پرائیویٹ پارٹی کے ہمراہ مکان خالی کروانے پہنچا تو وہاں اسے مزاحمت کا سامان کرنا پڑا اوردو طرفہ فائرنگ میں پرائیویٹ پارٹی کے 3 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔
عابد قائمخانی نے بتایا کہ مذکورہ مکان اس علاقے میں واقع ہے وہ جوہرآباد تھانے کی حدود نہیں ہے اس کے باوجود ایس ایچ او اہلکاروں کے ساتھ مکان خالی کرانے کے لیے پہنچے تھے۔