سمرتی ایرانی نے اپنے داماد کو کیوں خبردار کیا

سمرتی ایرانی نے داماد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تمہارا تعلق ایک 'سنکی فیملی' سے جُڑنے والا ہے


ویب ڈیسک December 27, 2021
کیونکہ ساس بھی کبھی بہو ڈرامے کی مرکزی کردار سمرتی ایرانی

NEW DELHI: بھارتی یونین منسٹر اور کیونکہ ساس بھی کبھی بہو ڈرامے میں مرکزی کردار نبھانے والی سمرتی ایرانی نے اپنے داماد کیلئے مزاقاً ایک وارننگ جاری کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 45 سالہ سمرتی ایرانی نے انسٹاگرام پر اپنی بیٹی شینیل کی ارجن بہلا سے منگنی کی خوشخبری سناتے ہوئے لکھا، 'اس شخص کیلئے جس کے پاس اب ہماری جان ہے'۔

بی جے پی رہنما اور رکن پارلیمنٹ نے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کیں جس میں ایک تصویر میں ارجن بہلا کو گھٹنوں کے بل ان کی بیٹی کو پروپوز کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ دوسری تصویر میں دونوں کیمرے کی جانب دیکھتے ہوئے مسکرا رہے ہیں۔

ezgif-7-f4e3d5bc32

انسٹاگرام پوسٹ پر سمرتی ایرانی نے اپنے داماد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تمہارا تعلق ایک 'پاگل فیملی' سے جُڑنے والا ہے۔ بھلا ہو کہ تمہارا پالا ایک سنکی سُسر اور اس سے بھی بدتر مجھ جیسی ساس سے پڑے گا۔

شینیل کے والد نے بھی سمرتی ایرانی کی حمایت میں تفریحی انداز میں لکھا کہ تم (ارجن) ایک بہادر اور بڑے صبر والے ہو جو اس فیملی کا حصہ بننے جارہے ہو۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں