سمرتی ایرانی نے اپنے داماد کو کیوں خبردار کیا

سمرتی ایرانی نے داماد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تمہارا تعلق ایک 'سنکی فیملی' سے جُڑنے والا ہے

کیونکہ ساس بھی کبھی بہو ڈرامے کی مرکزی کردار سمرتی ایرانی

NEW DELHI:
بھارتی یونین منسٹر اور کیونکہ ساس بھی کبھی بہو ڈرامے میں مرکزی کردار نبھانے والی سمرتی ایرانی نے اپنے داماد کیلئے مزاقاً ایک وارننگ جاری کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 45 سالہ سمرتی ایرانی نے انسٹاگرام پر اپنی بیٹی شینیل کی ارجن بہلا سے منگنی کی خوشخبری سناتے ہوئے لکھا، 'اس شخص کیلئے جس کے پاس اب ہماری جان ہے'۔

بی جے پی رہنما اور رکن پارلیمنٹ نے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کیں جس میں ایک تصویر میں ارجن بہلا کو گھٹنوں کے بل ان کی بیٹی کو پروپوز کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ دوسری تصویر میں دونوں کیمرے کی جانب دیکھتے ہوئے مسکرا رہے ہیں۔




انسٹاگرام پوسٹ پر سمرتی ایرانی نے اپنے داماد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تمہارا تعلق ایک 'پاگل فیملی' سے جُڑنے والا ہے۔ بھلا ہو کہ تمہارا پالا ایک سنکی سُسر اور اس سے بھی بدتر مجھ جیسی ساس سے پڑے گا۔

شینیل کے والد نے بھی سمرتی ایرانی کی حمایت میں تفریحی انداز میں لکھا کہ تم (ارجن) ایک بہادر اور بڑے صبر والے ہو جو اس فیملی کا حصہ بننے جارہے ہو۔
Load Next Story