گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

چار منٹ کے فرق سے دو بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے


ویب ڈیسک December 27, 2021
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی، زلزلہ پیما مرکز ۔ فوٹو : فائل

گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں چار منٹ کے وقفے سے دو بار زلزلہ آیا، جس کی ریکٹر اسکیل پر شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گلگت بلتستان کے علاقے شگر میں پہلی بار زلزلے کے جھٹکے شام 6 بج کر 31 اور دوسری بار 6 بج کر 35 منٹ پر محسوس کیے گئے۔

چار منٹ کے وقفے سے دو بار آنے والے زلزلے کی وجہ سے شہری خوف کے عالم میں کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکلے اور محفوظ مقام پر جمع ہوگئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی، جس کی گہرائی 45 کلومیٹر جبکہ مرکز گلگت بلتستان کے ضلع استور سے 26 کلومیٹر جنوب میں تھا۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے؛ شدت 4.8 ریکارڈ

اب تک کی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا جبکہ اتنظامیہ نے متعلقہ اداروں کو کسی بھی خدشے کے پیش نظر الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔

زلزلہ پیما مرکز نے مزید آفٹر شاکس کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں