ملک میں اسپتال کی تعمیر کیلئے کوشاں شاہد آفریدی نے امریکا میں ڈیڑھ لاکھ ڈالرز جمع کرلئے
اقوام متحدہ کے دورے اور اہم شخصیات سے ملاقاتوں کے بعد کل وطن روانہ ہو جائیں گے
JEDDAH:
والد سے منسوب اسپتال کی تعمیر کے لیے کوشاں ممتاز آل رائونڈر شاہد خان آفریدی کو امریکا میں مقیم پاکستانیوں نے دل کھول کر عطیات دیے۔
فنڈریزنگ کی تقریبات میں ڈیڑھ لاکھ ڈالرز عطیات جمع ہوگئے، کئی ریاستوں سے شاہد آفریدی کو مدعو کرنے والوں کی خواہش پوری نہ ہوسکی،آفریدی کے قریبی دوست اور ممتاز پاکستانی ڈاکٹر کاشف انصاری نے نیو یارک سے نمائندہ ''ایکسپریس'' کو ٹیلی فون پربتایاکہ امریکا کے دورے پر آئے ہوئے آل رائونڈرکی زبردست پذیرائی کا سلسلہ جاری ہے، ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں اسپتال کے لیے فنڈ ریزنگ کی 2 تقریبات میں پاکستانیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، شہر پورٹ آرتھ کی خاتون میئر ڈیلورس بوبی پرنس نے شاہد خان کے لیے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا اور اہم مقصد کے لیے کوشاں ہونے پر بطور اعتراف شہر کی کنجی پیش کی، نیو یارک کے علاقہ فلیشنگ میں اسلامک سرکل نارتھ امریکا (اکنا) کے تحت پروگرامز کا انعقاد ہوا۔
ریاست نارتھ کیرولینا کے شہر شارلیٹ میں فنڈ ریزنگ عشائیہ میں پاکستانی گھرانوں کے ساتھ دیگر قومیتوں سے تعلق رکھنے والے شاہد آفریدی کے پرستاروں نے بھی شرکت کی،آفریدی صوبہ خیبر پختونخوا کی تحصیل کوہاٹ میں آبائی گائوں چنی میں اپنے والد صاحبزادہ حاجی فضل الرحمان مرحوم کی یاد میں مستحق اور ضرورت مند مریضوں کے علاج کے لیے اسپتال تعمیر کرارہے ہیں، ڈاکٹر کاشف انصاری کے مطابق صاحب حیثیت اور مخیر پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے اس کار خیر میں شاہد آفریدی کی بھر پور اعانت کا یقین دلایا۔ شاہد آفریدی کو نیو جرسی، کنکٹیکٹ، پینسلوانیا، مینی سوڈا، سائوتھ کیرولینا، مشی گن سمیت دیگر ریاستوں میں مقیم پاکستانیوں کی مدعو کرنے کی خواہش پہلے سے شیڈول پروگرام کے سبب پوری نہ ہوسکی۔ شاہد آفریدی آخری مرحلے میں ڈورمنٹ میں تقریب کے بعد نیو یارک میں اقوام متحدہ کے دورے اور اہم شخصیات سے ملاقاتوں کے بعد جمعرات کو وطن واپس روانہ ہو جائیں گے۔