پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس سماعت کیلئے مقرر
الیکشن کمیشن سماعت کے دوران سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ بھی فریقین کے سامنے رکھے گا
لاہور:
الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کی فنڈنگ کے حوالے سے کیس 4 جنوری کو سماعت کیلئے مقرر کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات میں مزید پیشرفت سامنے آئی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں الیکشن کمیشن میں اہم اجلاس طلب کیا گیا جس میں پی ٹی آئی فنڈنگ کا معامہ زیرِ بحث آیا۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس سماعت کیلئے مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے
الیکشن کمیشن نے 4 جنوری کوکیس سماعت کیلئے مقرر کردیا ہے جبکہ محکمے نے فریقین کو نوٹسز بھی جاری کردیے ہیں۔
الیکشن کمیشن سماعت کے دوران سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ بھی فریقین کے سامنے رکھے گا جبکہ دوسری جانب درخواست گزار اکبر ایس بابر کو بھی نوٹس جاری کیے جاچکے ہیں۔